کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو کہا کہ اگر ان کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا وارانسی سے لوک سبھا الیکشن لڑتیں، تو پی ایم مودی 2 یا 3 لاکھ ووٹوں سے ہارتے۔ وہ رائے بریلی میں اظہار تشکر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کی اتحادی پارٹیوں نے رائے بریلی، امیٹھی اور ملک کے دیگر حصوں میں متحد ہو کر الیکشن لڑا تاکہ پارلیمنٹ میں BJP کی قیادت والے NDA کی طاقت کو کم کیا جا سکے۔