ایس پی کی جیت پر ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی
ایس پی کے ملک کی تیسری سب سے بڑی پارٹی بننے کا جشن منایا
بارہ بنکی- صوبے میں 37 سیٹیں جیتنے پر سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے پارٹی لیڈر گیان سنگھ یادو کا پرتپاک استقبال کیا، جو گزشتہ ایک سال سے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی طرف سے چلائی جا رہی پی ڈی اے مہم کے تحت خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ پورے ضلع میں پی ڈی اے مہم چلا رہے تھے اور لوگوں کو بیدار کر رہے تھے۔ پی ڈی اے مہم کے تحت وہ پسماندہ، دلت اور اقلیتی طبقوں کے درمیان مسلسل مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسی کے تئیں لوگوں کو بیدار کر رہے تھے۔ گیان سنگھ یادو نے اس موقع پر کہا کہ اکھلیش یادو کی مہم کا ضلع اور یوپی میں اچھا اثر پڑا، جس کی وجہ سے سماج وادی پارٹی ملک کی تیسری سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جیت سے کارکنان کے حوصلے بلند ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی اے کی مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔