ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ وہ اتر پردیش کی کرہل اسمبلی سیٹ سے استعفیٰ دیں گے۔ قنوج لوک
سبھا حلقہ سے جیتنے والے اکھلیش یادو کرہل سے رکن اسمبلی بھی ہیں۔ اکھلیش نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے کرہل اور مین پوری کے کارکنان سے ملاقات کی ہے اور انہیں بتایا ہے کہ مجھے 1 سیٹ چھوڑنی ہے، اس لیے میں آپ کو جلد ہی ودھان سبھا کی سیٹ چھوڑنے کے بارے میں مطلع کروں گا۔