ممبئی: بدلا پور میں اسکولی بچیوں کے ساتھ غیر اخلاقی فعال اور جنسی استحصال کے بعد اب مہاراشٹرسماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ملزم اکشے شندے کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہاہے کہ ریاست اور ملک میں بچیاں اور خواتین غیر محفوظ ہیں یومیہ کہیں نہ کہیں خواتین اور بچیوں پر مظالم اور جنسی استحصال کی خبریں آتی ہیں یہ انتہائی تشویشناک ہے اس لئے ایسا قانون ضروری ہے جس میں ملزم اس قسم کی حرکت نہ کرے۔ابوعاصم اعظمی نے کہاکہ اکشے شندے کو سر راہ پھانسی پر لٹکایا جائے ، تاکہ یہ سزا جائے عبرت ثابت ہو اور کوئی بھی اس قسم کی حرکت نہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ جنسی استحصال میں ملوث ملزم کو سرراہ پھانسی دی جائے ملزم کے ساتھیوں اور اس میں ملوث افراد کو ضمانت نہیں دی جانی چاہئے اور تین ماہ میں مقدمہ کا فیصلہ کیا جائے فی کس متاثرہ بچیوں کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ فراہم کیا جائے یہ مطالبہ ابوعاصم اعظمی نے سرکار سے کیا ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ جنسی استحصال کے ملزمین کو سر راہ پھانسی دینے سے یہ سزا سب کیلئے جائے عبرت ہوگی اور اس قسم کے جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے لیکن جس طرح سے ریاست اورملک میں جنسی استحصال کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے وہ تشویشناک ہے اس پر سرکار کوسنجیدگی سے غور کر نے کی ضرورت ہے اور سخت قوانین مرتب کر نے کے ساتھ فاسٹ ٹریک میں جلداز جلدان کیسوں کا تصفیہ ضروری ہے تاکہ متاثرین کو انصاف ملے۔
badlapur
123mkv badlapur
badlapur 1080p download
badlapur 123movies
badlapur 2
badlapur 2015
badlapur 720p download
badlapur amazon prime
badlapur dailymotion
badlapur nawazuddin siddiqui
badlapur netflix
badlapur on amazon prime
badlapur on netflix
badlapur online
badlapur varun dhawan
Tags:
TRENDING