ممبئی: سماج وادی پارٹی ممبئی/ مہاراشٹر کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے گوونڈی کے بینکویٹ ہال میں منعقدہ انسداد منشیات مہم میں کہا کہ منشیات کےخلاف ہر ایک کا جہاد ضروری ہے تاکہ اس کا خاتمہ ہو اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنےکے لئے معاشرے کے ہر طبقہ کو آگے آنا ہو گا اس پروگرام میں ہر جگہ منشیات کے خلاف بارہاآواز بلند کرنے والے ابوعاصم اعظمی کی ویڈیو بھی ناظرین کے روبرو پیش کی گئی ۔ اس کے بعد محکمہ اینٹی نارکوٹکس کے افسر نے پروگرام میں شریک عوام کو اپنے بچوں کو منشیات سے دور رکھنے اور نشے سے بچنے کے طریقوں کے بارے میں معلومات دیں۔ اس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ منشیات کی وجہ سے آج نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے اور ملک کا مستقبل تاریکیوں میں جا رہا ہے۔ اس لیے ہر فرد کو معاشرے کی بہتری کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔ ہم نے سڑکوں سے لے کر ایوان تک ہر سطح پر جہاں بھی ممکن ہوا منشیات کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ لیکن جب تک ہر شخص اس کے خلاف کھڑا نہیں ہو گا نشہ کاکاروبار کا خاتمہ نہیں ہو گا۔ پروگرام میں حلقہ کی خواتین شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی اور پولیس انتظامیہ کے سامنے منشیات کی لت سے متعلق اپنے مسائل پیش کئے ۔ اس پروگرام میں اینٹی نارکوٹکس سیل کے اے پی آئی لونڈے، شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر دیشمکھ اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
samajwadi party
samajwadi itar
samajwadi party official website
samajwadi party shop
samajwadi party website
samajwadi party whatsapp group link
samajwadi pension
samajwadiparty in
sapa party
shivpal singh yadav
shivpal yadav
sp leader
sp party
swami prasad maurya
www samajwadi party
www samajwadiparty in
yadav samaj party
Tags:
NEWS