مہاراشٹر اردو اکاڈمی کے لیے ابوعاصم اعظمی نے کیا مطالبہ کیا

 

اردو اکیڈمی کو مختص ایک کروڑ ۳۰ لاکھ کا فنڈ فراہم ہو ابوعاصم اعظمی کا وزیر مالیات اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار سے مطالبہ ممبئی۔ مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈراوررکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اردو اکیڈمی کو ایک کروڑ ۳۰ لاکھ روپے فنڈ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے مراٹھی کے بعد سب سے بڑی زبان اردو ہے اور یہاں مہاراشٹر میں اردو کی ترقی و ترویج و اشاعت کے لئے فنڈ کی قلت ہے ایک کروڑ ۳۰ لاکھ روپے کے فنڈ فراہمی کا جی آر جاری کیا گیا تھا لیکن اکیڈمی کو صرف ۶۳لاکھ۳۶ ہزار روپے ہی فنڈ فراہم ہوا ہے انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے علاوہ دیگر ریاستوں میں اردو اکیڈمی کا بجٹ ۱۰ سے ۵ کروڑ روپے مختص ہوتا ہے لیکن مہاراشٹر میں اکیڈمی کی کارگزایوں کے لئے ناکافی بجٹ فراہم کیا جاتا ہے۔

 لاڈکی بہن کے لئے سرکار نے ۴۶ ہزار کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے دوسری اسکیم کے لئے ایک لاکھ کروڑ کا اضافی ضمنی بجٹ مختص کیا ہے لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اردو ادب اور زبان کے لئے کوئی فنڈ نہیں ہے اردو اکیڈمی کو ایک کروڑ ۳۰ لاکھ روپے کا فنڈ فراہم کیاجائے اس کے ساتھ اکیڈمی کے فنڈ کو پانچ کروڑ روپے کیاجائے تاکہ اردو زبان و ادب کو فروغ میسر ہو ۔ ابوعاصم اعظمی نے اجیت پوار کو تحریری مکتوب ارسال کر کے یہ مطالبہ کیا ہے ۔

samajwadi party
samajwadi itar
samajwadi party official website
samajwadi party shop
samajwadi party website
samajwadi party whatsapp group link
samajwadi pension
samajwadiparty in
sapa party
shivpal singh yadav
shivpal yadav
sp leader
sp party
swami prasad maurya
www samajwadi party
www samajwadiparty in
yadav samaj party

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی