خوانچہ فروشوں کے لئےہاکرس زون اور تحفظ فراہمی کا مطالبہ
ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی رہنما اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے شہر اور مضافاتی علاقوں میں پھیری والوں خوانچہ فروشوں اور چھوٹے تاجروں کے خلاف کارروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پھیری والوں کو روزگار فراہمی کے لئے پھیری والا زون یعنی ہاکرس زون تیار کرنے اور اس کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اگر کاروبار کرتا ہے تو اسے شروع کو اسٹارٹ اپ کہا جاتا ہے، دوسری طرف اگر غریب ہاکر محنت سے اپنی روزی کمانا چاہتے ہیں تو انہیں غاصب قرار دے کر بے روزگار کر دیا جاتا ہے۔ چھوٹے دکاندار معیشت کو فروغ دینے اور ان ہاکروں کےتحفظ کے لیے 2014 میں اسٹریٹ وینڈرز ایکٹ نافذ کیا گیا تھا۔
اگر کوئی سرکاری اراضی پر تجاوزات کرتا ہے تو اسے مانسون کےدوران اس پر کوئی انہدامی کارروائی نہیں ہوتی اور اسے کوئی بارش میں بے دخل نہیں کرسکتااگر کوئی اس قسم کی کارروائی کرتا ہے تو یہ اس کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے باوجود ممبئی قلابہ ، محمد علی روڈ، کرلا ،باندرہ، اندھیری جیسے کئی مقامات سےہاکروں کو ہٹا دیا گیا۔ حکومت اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کا فرض ہے کہ وہ 2014 کے اسٹریٹ وینڈرس ایکٹ کے تحت ان ہاکروں کی بازآبادکاری کریں اور انہیں بے ورزگار اور برباد ہونے سے بچائے ۔
samajwadi party
samajwadi itar
samajwadi party official website
samajwadi party shop
samajwadi party website
samajwadi party whatsapp group link
samajwadi pension
samajwadiparty in
sapa party
shivpal singh yadav
shivpal yadav
sp leader
sp party
swami prasad maurya
www samajwadi party
www samajwadiparty in
yadav samaj party
Tags:
CURRENT ISSUE