ممبئی میں رنگ لا رہیں ابوعاصم اعظمی کی کوششیں

گوونڈی شیواجی نگر میں دو قبرستان کیلئے قطعہ اراضی مختص
 دو قبرستان کی قطعہ اراضی کا بھی معائنہ جلد از جلد
 قبرستان کا کام شروع کر نے کی ابوعاصم اعظمی کی ہدایت 
,مسلسل سڑک سے اسمبلی تک آواز بلند کرنے کا ثمرہ
ممبئی: مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی کاوشوں کے سبب شیواجی نگر گوونڈی میں دو نئے قبرستان کی تجویز کو منظوری ملنے کے بعد اس کیلئے قطعہ اراضی بھی مختص کر دی گئی ہے ایک قبرستان کیلئے 3564 اسکوائر فٹ دیونار میں فراہم کر دی گئی ہے قبرستان کے اطراف واقع 80 جھوپڑوں کو منتقل کر کے قبرستان میں توسیع کر دی جائے گی اس پلاٹ پر تقریبا 450 میت کی تدفین کی گنجائش ہے اس کا ٹینڈر 9.5 کروڑ روپے ہے دوسرا قبرستان 90 فٹ روڈ پر بس ڈپو سے متصل 4 ایکڑ قطعہ اراضی میں میں مختص کیا گیا ہے محکمہ شہری ترقیات اربن ڈیولپمنٹ محکمہ نے اس پر کام بھی شروع کر دیا ہے قبرستان کے لئے دومقامات پر قطعہ اراضی مختص کئے جانے کے بعد ابوعاصم اعظمی نے بی ایم سی کے افسران کے ساتھ دونوں مقامات پر جائزہ لیا اتھ ہی یہاں جلد از جلد قبرستان کا کام مکمل کر نے کی ہدایت بھی افسران کو دی ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے گوونڈیہ مانخورد شیواجی نگر علاقہ میں قبرستان کے مسئلہ کو لے کر سڑک سے لے کر اسمبلی تک مرحلہ وار طریقے سے آواز بلند کی جس کے بعد اب اس علاقہ کو دو قبرستان کے لئے قطعہ اراضی فراہم ہوگئی ہے۔
 جس کے سبب اب علاقہ میں قبرستان کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ ابوعاصم اعظمی کی محنت کا ثمرہ ہے کہ بی ایم سی نے قبرستان کی قطعہ اراضی پر کام بھی شروع کردیا ہے اور جلد ہی یہ قبرستان کی توسیع بھی ہوگی۔

samajwadi party
samajwadi itar
samajwadi party official website
samajwadi party shop
samajwadi party website
samajwadi party whatsapp group link
samajwadi pension
samajwadiparty in
sapa party
shivpal singh yadav
shivpal yadav
sp leader
sp party
swami prasad maurya
www samajwadi party
www samajwadiparty in
yadav samaj party

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی