کولہاپور فرقہ وارانہ تشدد منظم سازش کا نتیجہ: ابوعاصم اعظمی

 

ممبئی کولہاپور میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد مہاراشٹرسماجواری پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد اس تشدد کو منظم بند قرار دیتے ہوئے مسجدپر حملہ کو دہشت گردانہ حملہ قراردیا ہے اور اسے ایک منظم بند سازش کا نتیجہ قرار دیا یہاں مسلم بستیوں کو منصوبہ بند طریقے سے نشانہ بنایا گیا تھا ابوعاصم اعظمی نے متاثرہ علاقوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے تشدد میں تباہ مسجد اور گھروں کا بھی جائزہ لیا ‎کولہاپور کی گجاپور مسلم واڑی مسجدمیں آج ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کا جائزہ لیا۔ اور اسے منصوبہ بند تشدد قرار دیا اور کہا کہ منصوبے تحت اس مسجد کو نشانہ بنایا گیا اور مقامی مکینوں و مسلمانوں کے گھر کاروبار کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ تشدد کے دوران پولیس کا کردار سوشل میڈیا پر صاف نظر آرہا تھا اور پولس خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی پولس کے مشکوک کردار پر چشم دید گواہ نے مہر ثبت کر دی ہےعینی شاہدین نے کہا ہے کہ یہ تشدد منصوبہ بند تھا اور اس میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا یہ تشدد ہندوتوا تنظیموں کی طرف سے پوری طرح سے منصوبہ بندتھا اور لوگوں کو سوشل میڈیا پر طویل عرصے تک پروپیگنڈے کے ذریعے اکسایا گیا۔ 
تشدد میں ملوث جن فسادیوں کو گرفتارکیا گیا ان پر معمولی کارروائی کی گئی ہے اور دفعات بھی معمولی عائدکی گئی جس کے سبب یہ فسادی آج یا کل جیل سے رہا ہو جائیں گے ‎اس فرقہ وارانہ تشدد میں سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو پہنچا ہے مذہبی مقامات، دکانیں منہدم کی گئیں اس کے ساتھ ملی جلی آبادی میں مقیم مکینوں کو بھی نقصان پہنچا کر ان کے دکانیں مکانات اور چھوٹے کاروبار کو تباہ کیا گیا ابوعاصم اعظمی نے آج ان تمام متاثرہ کنبہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے کے بعد سرکار سے ضروری اقدامات اور شرپسندوں پرکارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ ‎انہوں نے فسادیوں کے خلاف بی این ایس ۱۰۹ اور (دیگر) یو اے پی اے، مکوکا، انسداد دہشت گردی قانون کے تحت کارروائی کی جائے، ہر متاثرہ کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے، گجاپور مسلم واڑی مسجد کی مکمل مرمت کی جائے۔ 
یہ کام سرکاری خرچ پر ہونا چاہیے، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ تشدد کے دن ان تمام پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،جوتماشائی بنے ہوئے تھے اور تشدد پرقابو پانے کی کوئی کوشش نہیں اس میں جونئیر سے لے کر اعلی افسران کے خلاف کارروائی ہو جنہوں نے تشدد میں مشکوک کردار ادا کیا اور تشدد کو ہوا دی ۔
samajwadi party
samajwadi itar
samajwadi party official website
samajwadi party shop
samajwadi party website
samajwadi party whatsapp group link
samajwadi pension
samajwadiparty in
sapa party
shivpal singh yadav
shivpal yadav
sp leader
sp party
swami prasad maurya
www samajwadi party
www samajwadiparty in
yadav samaj party

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی