یونانی سروس ضابطہ کی تیاری آخری مراحل میں : ڈاکٹر جمال اختر

طب یونانی کی دنیا بھر میں اہمیت ہے : پروفیسر عباس علی مہدی 
اسلامک سنٹر آف انڈیا میںاِشو کےتحت یونانی ڈائریکٹر اترپردیش ڈاکٹر جمال اختر کے لیے تہنیتی تقریب منعقد
 ، یونانی کے اہم مسائل کی جانب توجہ دلائی گئی 
 لکھنؤ۔ ریاستی حکومت کی جانب ڈاکٹر جمال اختر کو ڈائریکٹریونانی اترپریش بنائے جانے پر ایک تہنیتی پروگرام اسلامک سنٹر آف انڈیا میں منعقد کیاگیا۔ پروگرام انسٹی ٹیوٹ فار سوشل ہارمونی اینڈ اپلفٹمنٹ کی جانب سے منعقد کیاگیا۔مہمان خصوصی ایراز میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر عباس علی مہدی نے کہاکہ طب یونانی کی دنیا بھر میںاہمیت ہے ۔ پریشانی یہ ہے کہ ہم نے اس کو لوگوں کے سامنے بہتر انداز میں پیش نہیں کیاہے ۔ضرورت اس بات کی دیگر طریقہ علاج کے ادارے جیسے کے جی ایم یو ، ایرا میڈیکل کالج و دیگر کےساتھ یونانی کالج ہاہمی تعاون سے کام کریں ، جس سے دونوں کو فائدہ پہنچے ۔ اشو کے سکریٹری جنرل محمد خالد نے حکومت کی جانب سے آیوش محکمہ کے فروغ پر وزیراعظم کا شکریہ اداکیااورموجودہ وقت میں یونانی کو درپیش مسائل کی جانب بھی توجہ دلائی ۔ ڈائریکٹر یونانی پروفیسر جمال اختر نے سبھی مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اشو کے سکریٹری جنرل محمد خالد نے استقبالیہ پیش کیا اور طب یونانی کے کئی اہم معاملات و مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سرکاری تکمیل الطب کالج کے قدیم کیمپس میں ۵۰؍بیڈ کا حکیم عبدالعزیزیونانی ہسپتال کا کام ادھورا ہے ، اسے مکمل کرانے کی ضرورت ہے ۔یوپی کے ۱۸؍منطقوں میں سے صرف چار لکھنؤ، گورکھپور، بریلی ، وارانسی میں ہی یونانی ریجنل دفاتر چل رہے ہیں، کچھ منطقوں میں زیر غور ہیں،جن کے فوری قیام کی ضرورت ہے ۔ بریلی میں زیر تعمیر میڈیکل کالج میں اوپی ڈی شروع کرائی جائے ۔ ریاستی حکومت نے یونانی ڈائریکٹوریٹ کا قیام ۲۰۰۸ءمیں کیا ہے ، لیکن ابھی سروس ضابطہ نہیں بن سکا ہے ،جس سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ ۱۹۰۲ءمیں قائم ہونے والے اسرکاری تکمیل الطب کالج کے اناٹومی شعبہ کی قدیم عمارت میں حکیم عبدالعزیزی میوزیم کا قیام کیا جائے ۔ سرکاری یونانی کالج پریاگ راج کے نئے کیمپس کا قیام کرایا جائے ۔ ریاست میں صرف ۲۵۴؍ہی یونانی ڈسپنسری چل رہی ہیں، جن میں اضافہ کی ضرورت ہے ۔مرکزی حکومت کے ذریعہ نشانزد مسلم اکثریتی اضلاع میں ایم ایس ڈی پی کے تحت یونانی کالج و ہسپتال کا قیام کا عمل شروع کرایا جائے ۔یونانی کالجوں میں مفاد عامہ میں سنگین بیماریوں کا ریسرچ شروع کرایاجائے اور سبھی کالجوںمیںپری طب کورس شروع کرایا جائے تاکہ فارغین مدارس کو طب یونانی میں آگے آنے کا موقع مل سکے ۔ 
  اسلامک سنٹر آف انڈیا کے چیئرمین مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے مذکورہ نکات پر کام کرنے پرزور دیا،ساتھ ہی کہا کہ پری طب کورس کی شروعات بہت ضروری ہے ، جس سے فارغین مدارس کو بہت فائدہ ہوگا۔ وہیں ڈائریکٹر یونانی ڈاکٹر جمال اختر نے کہا کہ پیش کئے گئے مذکورہ نکات میںسے بیشتر ایسے ہیں جن پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سروس ضابطہ کی تیاری کا کام آخری مراحل میں ہے ، جلد ہی منظر عام پر آجائے گا۔ وہیں اہم حصولیابی یہ ہے کہ یونانی کالج کے پی جی انٹرینس کے نتائج حال ہی میں آئے ہیں، ان میں اول اور سوم پریاگ راج کالج اور دوم پوزیشن لکھنؤ کے سرکاری یونانی کالج کے طالب علم نے حاصل کی ہے ، ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے انہیں اعزاز سےنوازا جائے گا۔ بریلی یونانی کالج میں تقرریوں کا معاملہ آخری مراحل میں ہے ، جلد ہی تعلیم اور ہسپتال شروع کرادیا جائے گا۔ڈائریکٹوریٹ کا وفد بریلی کا دورہ کرے گا، جس سے رہ گئی خامیوں کو دور کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ جو ذمہ داری مجھے دی گئی ہے ۔ 
  اس پور ی ایمانداری سے ادا کروں گا ، اس کے لئے انہوںنے سبھی سے تعاون کی بھی اپیل کی۔ صدر تقریب ڈاکٹر انیس انصاری نے یونانی کے فروغ کیلئے اہم مشورے دئے ۔ اس کے علاوہ لکھنؤ کے سرکاری یونانی کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالقوی ، ارم یونانی کالج کے پروفیسر عبدالحلیم ، حیات یونانی کالج کی پروفیسر عظمیٰ قریشی ، سابق وزیر معید احمد ، یونانی کے ڈویزنل افسر لکھنؤ ارشد رلاری نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر رضوان الرضا نے یونانی پر نظم پیش کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر الطاف الرحمٰن ، ڈاکٹر آفتاب ہاشمی ، سید محمد شعیب ، ارشد اعظمی ، ڈاکٹر معید احمد، ڈاکٹر ہاشم ادریسی ، ڈاکٹر نفاست علی ، ڈاکٹر عامر جمال ، ڈاکٹر خورشید، عرفان احمد، ڈاکٹر خالد اختر ، ڈاکٹر نجم السحر ، ڈاکٹر محفوظ احمد، ڈاکٹر محبوب سلام اور یونانی میڈیکل کالجوں و تنظیموں کے اہم افراد موجود رہے ۔
unani
unani medicine
unani medicine online
zinda tilismath uses
unani medicine near me
zinda tilismath price
unani medical store near me
unani doctor near me
unani medicine store near me
zinda tilismath use
unani medicine for kidney creatinine
unani medicine list
zinda tilismath near me
hashmi unani pharmacy
unani medicine for piles
unani medicine shop near me
abad unani stores
abdul majeed hamdard
about unani
about unani medicine
about unani treatment
acidity unani medicine
adusol cough syrup price
ahmed and company unani products list
ajmal doctor unani
ajmal unani
ajmal unani medicine
al ahmar unani medicine
al hakeem unani medicare center
al hijama unani clinic
al kausar unani kidney foundation
al watan unani
alkali unani medicine
all majun hamdard
all unani company list
all unani medicine list
aloo baloo syrup
alopecia areata unani treatment
ambari unani medicine
ansari ayurvedic and unani clinic
arogyavardhini tablets
arq badyan hamdard in hindi
arq badyan hamdard uses
arq badyan hamdard uses in hindi
arq e chobchini
arq e murakkab musaffi khoon
arq e musaffi
arq e musaffi uses
arq pudina hamdard
arq zeera hamdard
asabole hamdard
asabole hamdard uses
ashrafi unani dawakhana
aslussoos
asraufin unani medicine
aujaiya unani medicine
ayurvedic and unani medicine
ayurvedic unani
ayurvedic unani dawakhana
ayurvedic unani medicine
ayush joshanda unani medicine
ayush joshanda unani medicine uses
ayush unani
bahar e shabab unani medicine
baiza e murgh
balooti unani medicine
banadiqul bazoor hamdard
banadiqul bazoor in hindi
banadiqul buzoor uses in hindi
baqa unani dawakhana
barshasha unani medicine
bawaseer ki unani dawa
benazir unani medicine
best majun for health
best unani doctor
best unani doctor near me
best unani medicine
best unani medicine for acidity
best unani medicine for anxiety
best unani medicine for blood pressure
best unani medicine for constipation
best unani medicine for diabetes
best unani medicine for piles
best unani medicine for psoriasis
best unani medicine for stomach
best unani medicine for sugar
best unani medicine for uric acid
best unani medicine for weight gain
bharat unani pharmacy products
bisbasa unani medicine
books on unani medicine
bp medicine in unani
cancer treatment in unani
classical unani medicine
constipation unani medicine
cough syrup unani
cupping therapy in unani
cura ayurvedic & unani ltd
cura ayurvedic and unani ltd
dabur ka churan

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی