وقف ترمیمی بل واپس لیا جائے: محمد خالد

 

حکومت نے پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل کو جس انداز میں پیش کیا ھے اس سے ایسا محسوس ہوتا ھے کہ جیسے ابھی تک اوقاف کے معاملات میں حکومت کا کوئی دخل نہیں ھے. اور دوسری بات یہ کہ اوقاف کو مسلمانوں کے لئے مزید مستحکم بنانے کی کوشش کی جا رہی ہو. 
 پہلی بات؛ سبھی وقف بورڈ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے اہم ترین عہدے پر حکومت کا نمائندہ ہی فائز کیا جاتا ھے جس کی مرضی کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہوتا. 
 اوقاف کے جو تنازعات وقف ٹربیونل میں پہنچتے ہیں وہاں بھی جج کے فرائض انجام دینے والے حکومت کے ہی ذریعہ تعینات کئے جاتے ہیں. 
 سبھی اضلاع کا حاکم ضلع کلکٹر ہوتا ھے جو کہ ضلع کے اوقاف کا بھی نگراں ہوتا ھے. اس لئے یہ کہنا درست نہیں ھے کہ حکومت کا وقف جائدادوں پر اختیار نہیں ھے یا کچھ کم اختیار ھے. 
 دوسری بات؛ حکومت اگر اوقاف کے ذریعے مسلمانوں کو مزید فائدہ پہنچانا چاہتی ھے تو اس کو چاہیے کہ حکومت کے مختلف اداروں کے ذریعے وقف املاک میں جو خرد برد کی جاتی ھے اس کو روکے. 
 اوقاف ترمیم بل 2012 میں شامل ایک شق کو عملی شکل دی جائے کہ پورے ملک میں اوقاف کی جن زمینوں پر حکومتی دفاتر وغیرہ قائم ہیں یا پھر جن عمارتوں کو حکومت نے اپنے استعمال میں لے رکھا ھے، ان تمام معاملات میں حکومت سرکل ریٹ کے مطابق وقف بورڈ کو کرایہ ادا کرے. 
 اوقاف کے متولیان اپنی تحویل کی زمین پر تعلیمی، طبی، فلاحِ عام کا کوئی ادارہ قائم کرنا چاہیں تو ان کا نقشہ پاس کرانے، بینک قرض لینے اور ادارے سے متعلق اجازت نامہ حاصل کرنے میں سہولت فراہم کی جائے. 
 وقف بورڈوں میں رجسٹر تمام املاک کو حکومت کے سبھی شعبوں میں وقف املاک رجسٹر کیا جائے. 
 ملک کے مختلف علاقوں خصوصاً دہلی میں بہت سی مساجد کو محکمہ آثار قدیمہ کے تحت کر کے ٹورسٹ سنٹر بنا دیا گیا ھے مگر ان تمام مساجد میں مسلمانوں کو نماز ادا کرنے کا حق حاصل نہیں ھے، اس کھلی ہوئی ناانصافی کو ختم کیا جائے. والسلام

waqf
islamic relief waqf
irusa waqf
don waqf
waqf islam
alamat e waqf
alamat e waqf in quran
alamatul waqf
corporate waqf
define waqf
family waqf
mywaqf
private waqf
quran me waqf
quran waqf
types of waqf
types of waqf in quran
types of waqf in tajweed
vakboard
waqaf an nur corporation
waqaf an nur corporation berhad
waqaf intizari
waqf board
waqf examples
waqf in family law
waqf in islamic banking
waqf in islamic finance
waqf in muslim law
waqf in quran
waqf in quran in urdu
waqf in quran with examples
waqf in tajweed
waqf lillah
waqf meaning
waqf meaning in english
waqf meaning in islam
waqf meaning in quran
waqf meaning in urdu
waqf mosque
waqf online
waqf tajweed
waqf website
waqfs meaning
yaqeen waqf
zakat and waqf

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی