بارہ بنکی۔ فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی، اتر پردیش کے مالی تعاون اور رائل ہیلتھ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام منگل کو شہر کے لکھپیڑا باغ میرج لان میں ’اردو ادب کے ذریعے قومی ہم آ ہنگی کا فوروغ‘ موضوع پر ایک روزہ ریاست سطحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ہمارے معاشرے میں یہ ضروری ہے کہ ہندوستانی ثقافت ہر ایک کو تنوع میں اتحاد کا درس دیتی ہے۔ ہم بھی ترقی کر سکتے ہیں جب ہم سب متحد اور عظیم ہو جائیں گے۔ سیمنار میں قارین نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے ملک کو قومی اتحاد کے دھاگے میں باندھنے کی پوری کوشش کریں، یہ ہندوستان کی خاصیت ہے، ہم لوگ مختلف ذات، مذہب، جنس اور فرقے کے ہوتے ہوئے بھی ایک ہیں۔ ہم بھی متحد ہیں اور اپنی قوم کو اتحاد کی علامت بنانے کے لیے ایک پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کر رہے ہیں۔
پروگرام کا آغاز محمد حمظلہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جابر وارثی نے نعت پڑھی۔ ڈاکٹر ایس ایم حیدر نے سیمنار کی صدارت کی، مہمان خصوصی سید اطہر صغیر زیدی، چیئرمین فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی، مہمان ذی وقارحاجی نصیر انصاری، محمد مصطفی خان، صدر وکاس بھون رہے۔ پروگرام کے آخر میں تمام مہمانوں، سماجی کارکن اور خادم الحجاج کمیٹی کے صدر ڈاکٹر عرفان انصاری اور ان کی ٹیم کو اسناد، یادگاری، شال اور گل دستہ وغیرہ دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔ شائستہ اختر، ترنم نشا، کرن، دھیرج گپتا، شاداب خانم، شاکرہ بیگم، شاہین قریشی، محمد نثار، محمد جاوید، محمد گڈو خان، اوم یادو وغیرہ کو پودا، مٹھائی وغیرہ دے کر عزت افزائی کی گئی۔
پروگرام کے آخر میں ٹرسٹ کی سیکرٹری سنبل اختر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پودا لگا کر پروگرام کا اختتام ہوا۔ سب کو درخت تحفے کے طور پر دیے گئے۔
urdu adab
adab e rekhta
adab e zindagi by ashraf ali thanvi
awais urdu adab
dabistan e adab
hadiqat ul adab in urdu
jadeed urdu adab
urdu adab in urdu
urdu adab magazine
urdu adab online magazine
urdu adab websites
urdu adab whatsapp group link
Tags:
TRENDING