ہیٹ اسپیچ پر کارروائی سے مسلمانوں پر ہونے والے تشدد کا سدباب ممکن-ابوعاصم اعظمی

 

ممبئی کے سائن اسپتال میں اشرف علی منیار کی عیادت کے بعد ابوعاصم اعظمی کا متاثرہ کو 25 لاکھ روپے معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ
 ممبئی۔ ملک میں مسلم مخالف شرپسندی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے جلگاؤں سے ممبئی کلیان ٹرین میں سفر کرنے والے مسلم بزرگ مسافر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کے بعد رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے سائن اسپتال میں زیر علاج بزرگ اشرف علی سید 72 سالہ کی عیادت کر تے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون دینے کی یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے اور فرقہ پرست ذہنیت کے سبب بزرگ کو نشانہ بنایاگیا ہے۔ 
  آج مسلمانوں کو اس پر بھی غور کرنا پڑ رہا ہے کہ وہ سفر کے دوران محفوظ ہے یا نہیں کیونکہ ٹرینوں میں بھی اب مسلمان محفوظ نہیں ہے۔ جئے پور ایکسپریس میں دہشت گرد چیتن سنگھ نے مسلمانوں پر گولی داغی تھی اور یہ عمل اس نے مسافروں کانام پوچھنے کے بعد انجام دیا تھا ایسی ذہنیت کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ کے ساتھ مارپیٹ اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی واردات پر قابو پایا جا بسکتا تھا، لیکن ناکافی سیکیوریٹی کے سبب واردات وقوع پذیر ہوئی. مرکزی سرکار سے مطالبہ ہے کہ مسافر حاجی اشرف منیار کو 25 لاکھ روپے معاوضہ فراہم کرے۔ اس قسم کے جرائم پر قابوپا نے کیلئے ہیٹ اسپیج نفرتی تقاریر پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ہی ایسی متنازع اور مذہبی منافرت پھیلانے والی تقریر کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے حاجی اشرف منیار کے کنبہ سے بھی ابوعاصم اعظمی نے ہمدردی کا اظہار ر تے ہوئے ان کی حتی المقدور مدد کر نے کا بھی بھروسہ دیا ہے۔
 ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ہیپ اسپیچ پر کارروائی سے مسلمانوں پر ہونے والے تشدد کاسدباب ممکن ہے اس لئے ایسے عناصر پر کارروائی کی جانی چاہئے جو سماج اور معاشرے میں نفرت پھیلاتے ہیں اور اسی کی وجہ سے اس قسم کے جرائم وقوع پذیر ہوتے ہیں۔

mob lynching
hate speech
samajwadi party
samajwadi itar
samajwadi party official website
samajwadi party shop
samajwadi party website
samajwadi party whatsapp group link
samajwadi pension
samajwadiparty in
sapa party
shivpal singh yadav
shivpal yadav
sp leader
sp party
swami prasad maurya
www samajwadi party
www samajwadiparty in
yadav samaj party

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی