ممبئی: ہمیں محتاط اور تیار رہنا ہوگا کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی انڈیا الائنس کو شکست دینے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جو مہاراشٹر کے دورے پر ہیں، مالیگاؤں اور دھولیہ میں منعقدہ پی ڈی اے کے جلسہ عام میں یہ بات کہی اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے سماج وادی پارٹی کا بگل بجا دیا۔ اس جلسہ عام میں اکھلیش یادو نے مہاراشٹر اور مرکزی حکومت پر تنقید کی اور بی جے پی کی جانب سے ناانصافی اور مذہب کی سیاست کے خلاف و پالیسی کو غیر آئینی قرار دیا انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر سے صنعتیں چھینی جارہی ہیں، یہاں بھی لوگ بے روزگاری کی وجہ سے نوکریوں کے لیے بھٹک رہے ہیں۔ فی الحال اکھلیش یادو نے مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے لیے اسمبلی انتخابات میں 12 سیٹوں کا مطالبہ کیا ہے اور ان میں سے ابو عاصم اعظمی مانخورد شیواجی نگر، رئیس شیخ بھیونڈی ایسٹ، ریاض اعظمی بھیونڈی ویسٹ، شین ہند نہال احمد مالیگاؤں اور ارشاد احمد ہیں۔
ان پانچ سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے جہانگیردار نے کہا کہ ہم صرف ان ہی جگہوں سے الیکشن لڑیں گے جہاں ہم مضبوط ہیں اور ہم نے اتحاد کے لیے صرف ان بارہ نشستوں کا مطالبہ کیا ہے اور ہم صرف اسی پر مطمئن ہیں۔
اس میٹنگ میں ایم پی اقراء حسن نے مالیگاؤں اور دھولیہ کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے کے بعد بالکل بھی ایسا نہیں لگتا کہ ہم بہت دور آگئے ہیں، جس طرح ہمارے یہاں بنکر اور محنتی لوگ ہیں، اسی طرح بنکر محنت کش اور جفا کش ہے۔
اس میٹنگ میں ایس پی ممبئی/مہاراشٹر کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ایس پی ،پی ڈی اے کو انصاف فراہم کرے گی، ایس پی مالیگاؤں میں انقلاب لائے گی، فرقہ پرستوں کو شکست دے کر ترقی، باہمی بھائی چارہ اور اتحاد کو بڑھائے گی، انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ریاست میں حکومت ہے۔
یہ صرف مذہب کی سیاست کر رہی ہے اور بے روزگاری، کسانوں کی خودکشی، تعلیم، خواتین کی حفاظت اور دیگر مسائل کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔
مالیگاؤں اور دھولیہ میں منعقد سماج وادی پارٹی پی ڈی اے کے جلسہ عام میں سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے تمام عہدیداران، لیڈران، کارکنان اور ہزاروں لوگ موجود تھے۔
--
Samajwadi party
Akhilesh yadav
Maharashtra
Assembly Election
Tags:
POLITICS