طلبہ کیلئے استاذ ،کتاب اور مدرسہ کا ادب ضروری: مولانا محمود اسعدمدنی

 

جامعہ مدینۃ العلوم میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا

 بارہ بنکی۔ مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم رسولی بارہ بنکی میں مولانا محموداسعد مدنی صدرجمعیۃ علماء ہند (م)  کی آمد پر ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا۔جامعہ کے ناظم حافظ ایاز مدینی بشمول دیگر اراکین کمیٹی نے مولانا کا پرزور استقبال

 کیا۔

 

 

اس موقع پر مولانا نے طلبہ کو اپنی قیمتی نصیحتوں سے نوازا۔انہوں نے طلبہ کو تین چیزیں کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا استاذ کا ادب،کتاب کا ادب اوردرسگاہ کا ادب اپنے اوپر تمام طلبہ لازم کرلیں۔ ان شاء اللہ آپ کا مستقبل بہت شاندار ہوگا۔ اس موقع پر مولانا نے کہا جامعہ مدینۃ العلوم ایک تاریخی ادارہ ہے مجھے یہاں آکر بیحد خوشی محسوس ہورہی ہے۔ مولانا نے اس موقع پر طالبات کی تعلیم پر بھی زور دیتے ہوئے کہا ایک خاتون کے تعلیم یافتہ ہونے سے پورے معاشرے پر اس کا مثبت اثر پڑتاہے۔ لہٰذا تمام سرپرست حضرات کو اس جانب مکمل توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مولانا نے تعلیم کے ساتھ ساتھ امور خانہ داری پر بھی خصوصی توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ اس تقریب میں پرجامعہ کے پرنسپل مولانا مقبول احمد قاسمی ، مولانا ارشد قاسمی ،مفتی راشد ،مولاناطارق مدینی، مولااخلاق ،مولانا وسیم،قاری ابوذر ،مولانانعمان،مولانا اسجد،مولانایاسر،مولانا عقیل، اسرارقریشی،قاری حماد،قاری ابوذر،قاری سفیان، قاری اکرم کے علاوہ جامعہ کے طلباء اوراساتذہ وغیرہ خاص طور سے موجودر ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی